Thursday, May 9, 2024

ایک کروڑ نوکریاں دینے کے دعویداروں نے15 لاکھ افراد بیروزگار کردئیے، فضل الرحمان

ایک کروڑ نوکریاں دینے کے دعویداروں نے15 لاکھ افراد بیروزگار کردئیے، فضل الرحمان
September 22, 2019
لاہور (92 نیوز) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کے دعویداروں نے15 لاکھ افراد کا روز گار چھین لیا۔ موجودہ حکمرانوں نے سابق حکومتوں سے بھی زیادہ قرض لیا ہے۔ انہوں نے لاہور میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے مزید کہا کہ دنیا، امریکا اور یورپ کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم تحفظ ناموس رسالتْ کا تحفظ کرنا جانتے ہیں،اسی لیے آزادی مارچ کرنا چاہتے ہیں۔