Friday, March 29, 2024

ایک کروڑ نوکریاں دینے کا خواب 26 لاکھ نوجوانوں کی بیروزگاری پر ختم ہوا، مولانا فضل الرحمان

ایک کروڑ نوکریاں دینے کا خواب 26 لاکھ نوجوانوں کی بیروزگاری پر ختم ہوا، مولانا فضل الرحمان
October 19, 2020

کراچی ( 92 نیوز) مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا خواب 26لاکھ نوجوانوں کی بیروزگاری پر ختم ہوا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ معیشت کی کشتی ڈوبتی ہے تو ریاستیں تبدیل ہوجاتی ہیں ،نا اہل حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے ، سندھ کی تقسیم کا اختیار یہاں کےعوام کا ہے ،کشمیر کا سودا کرکے مگرمچھ کےآنسو بہا رہے ہیں۔