Friday, April 19, 2024

ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو 12 ہزار روپے فی کس دینگے ، اسد عمر

ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو 12 ہزار روپے فی کس دینگے ، اسد عمر
March 31, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر  کہتے ہیں ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو 12 ہزار  روپے فی کس دیے جائیں گے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا بولے مریضوں کے ساتھ غلط سلوک کرنے سے مثبت کیسز والے مریض پھر سامنےنہیں آئیں گے۔

وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ لاکھوں لوگوں کا روزگار ختم ہوگیا ہے، ان تک امداد کی رقم پہنچائیں گے، ملک کے دور داز علاقوں میں اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ وہاں کسی چیز کی کمی نہ ہو شہریوں کو کورونا سے بچانا ہے اور ساتھ ہی بھوک اور افلاس کو پھیلنے سے بھی روکنا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ  15 اپریل تک 9 لاکھ ٹیسٹ کرنےکی سہولت ہوگی ، کچھ جگہوں پرکورونا کےمریضوں کےساتھ اچھاسلوک نہیں کیا جارہا ہے  ،غلط سلوک کریں گے تو مثبت کیسز والے مریض پھر سامنےنہیں آئیں گے ،پکڑ دھکڑ سے گریز کرنا چاہیے۔

وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ایک صنعت کو چلانے کے لیے تین چار مزید وابستہ صنعتوں کو بھی چلایا جائے گا، سندھ میں مزدوروں کو انڈسٹریز تک پہنچنے میں دقت پیش آرہی ہے، لیکن سندھ حکومت نے اس حوالےسے ایک جامع پلان بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔