Tuesday, May 21, 2024

ایک ڈیڑھ ماہ سیاست میں بہت اہم ہے ، شیخ رشید

ایک ڈیڑھ ماہ سیاست میں بہت اہم ہے ، شیخ رشید
December 25, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ایک ڈیڑھ ماہ سیاست میں بہت اہم ہے۔ اس دوران عمران خان مشکلات پر قابو پاکر آگے بڑھے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا ہے عمران خان کو پڑھے لکھے نوجوانوں اور غریب نے ووٹ دیا۔ سرمایہ کار تو چڑھتے سورج کا پجاری ہوتا ہے۔ جتنی سازشیں ان 17 مہینوں میں کی گئی ہیں اگر کوئی سمجھتا ہے کہ عمران خان گھر جارہے ہیں تو ایسا نہیں ہو سکتا۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا سندھی بھائی مفت میں پنڈی نہ آئیں ، دس دن کے پیسے لے کر آئیں یہ لوگ اپنی لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کیلئے نکلے ہیں۔ راولپنڈی میں جلسہ کرنے والوں کو ویلکم کرتے ہیں، بتا دینا چاہتا ہوں کہ وہ  بھی لاڑکانہ میں جلسہ کریں گے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بھارت کسی وقت بھی پاکستان کی سرحدوں کو چھیڑ سکتا ہے۔ بھارت نے کشمیر کی سرحد پر میزائل نصب کر دیئے ہیں، ہم کو ہر وقت تیار رہنا ہے۔ شیخ رشید مزید بولے رانا ثنا اور احسن اقبال کے مسئلے میں لیگل ٹیم بہتر بیان دے سکتی ہے۔ آپ کی سیاست ختم ہونے جارہی ہے۔ ہم نے 17مہینوں میں دس ملین قرضہ اتارا ہے۔ انہوں نے کہا نوازشریف کو باہر جانے دینے کے حوالے سے اکثریت نے ووٹ دیا۔ کابینہ نے مریم نواز کو باہر نہ جانے دینے کا فیصلہ کیا۔ نوازشریف کی پلیٹیں لندن جاکر رک گئی ہیں۔