Friday, April 26, 2024

ایک چھوٹا سا ٹکڑا دکھانے سے ایئر کرافٹ کنفرم نہیں ہوتا ، سابق ایئر چیف سہیل امان

ایک چھوٹا سا ٹکڑا دکھانے سے ایئر کرافٹ کنفرم نہیں ہوتا ، سابق ایئر چیف سہیل امان
March 1, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) سابق ایئر چیف سہیل امان نے کہا ایک چھوٹا سا ٹکڑا دکھانے سے ایئر کرافٹ کنفرم نہیں ہوتا، ہم نے بھارتی جہاز گرایا تو تمام ثبوت دکھائے۔ بھارتی وائس ائیر مارشل کی کم عقلی سمجھیں یا پھر کم علمی۔ سابق ائیر چیف مارشل سہیل امان نے ان کے بیان کو بچگانہ قرار دے دیا۔ سابق ائیر چیف سہیل امان کا کہنا تھا کہ ایک چھوٹا سا ٹکڑا دکھا کر ایئر کرافٹ کنفرم نہیں کیا جا سکتا۔ بھارتی فوج اور میڈیا کی سوچ بہت چھوٹی ہے۔ ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ پاک فضائیہ شاہینوں  نے بھارتی جہاز گرایا تو اس کے تمام ثبوت دکھائے۔ جہاز کی دم سے ثابت ہوتا تھا کہ وہ بھارتی مگ 21 جہاز ہے۔ انہوں نے بھارت کو چیلنج کیا کہ بھارت نے ایف سولہ گرایا تھا تو ثبوت دیتا۔