Thursday, March 28, 2024

ایک پاکستانی اخبار کی ملک دشمن سر گرمیاں ، فواد چودھری نے سرزنش کر دی

ایک پاکستانی اخبار کی ملک دشمن سر گرمیاں ، فواد چودھری نے سرزنش کر دی
December 1, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) ایک پاکستانی اخبار کی ملک دشمن سر گرمیاں جاری ہیں ، اخبار نے برطانوی دہشتگردوں کو پاکستان سے جوڑنے کی مذموم کوشش کی جس پر وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے اخبار کی سرزنش کر دی اور خبر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ برطانوی دہشرتگرد انور الوالکی اور انجم چودھری کشمیری یا پاکستانی نہیں ، برطانیہ اپنے مسائل خود حل کرے ، پاکستانی اخبار نے غیر ذمہ دارانہ اور گھٹیا حرکت کی ، اخبار والو خدارا پاکستانی قوم پر رحم کرو۔ مقامی انگریزی جریدے نے بھارت اور پاکستان  دشمن پراپیگنڈے کو آگے بڑھایا ، بھارتی میڈیا نے پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے  دہشتگرد عثمان خان کو پاکستانی ظاہر کیا اور کہا کہ عثمان خان و دیگر 8 دہشتگردوں نے پاکستان میں  تربیت لی ، لندن برج پر حملہ آور دہشتگرد عثمان خان کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ۔ عثمان خان کا تعلق برطانیہ سے ہے ، لندن برج پر حملہ آور 9 دہشتگرد بنگلہ دیشی انتہا پسند گروپ کے رکن تھے ، انتہا پسند گروہ کے تمام 9 بنگلہ دیشی ارکان کو 2012 میں سزا ہوئی ، عثمان خان آئن لائن مواد سے انتہا پسند بنا۔ عثمان خان انتہاء پسند ذہنیت کیساتھ المہاجرون نامی تنظیم کا رکن رہا ، معروف ماہر بین الاقوامی امور مائیکل کگل مین نے اس کی تصدیق کی ہے ۔ دہشتگرد عثمان خان برطانیہ میں پیدا ہوا اور پلا بڑھا، مائیکل کگل مین  کا کہنا ہے ہے کہ  پاکستان پر الزامات عائد کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔