Thursday, March 28, 2024

ایک پائی نہیں ملی !!! اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کا معاملہ نہ ہوتا تو کھیلنے ہی نہ جاتے: عمران بٹ

ایک پائی نہیں ملی !!! اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کا معاملہ نہ ہوتا تو کھیلنے ہی نہ جاتے: عمران بٹ
July 7, 2015
لاہور (92نیوز) قومی ہاکی ٹیم کے کپتان گول کیپر عمران بٹ نے کہا ہے کہ اولمپکس کےلئے کوالیفائی نہ کرنے پر بہت افسوس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بغیر الاونس کے پاکستان کا پرچم سربلند کرنے کےلئے گئے تھے، اگر اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کا معاملہ نہ ہوتا تو ایونٹ کھیلنے نہ جاتے۔ انہوں نے کہا فیڈریشن سے جو ہو سکتا تھا اس نے کیا، پلیئرز نے بھی فیڈریشن کا ساتھ دیا۔