Sunday, September 8, 2024

ایک وکٹ گرے گی تو ہزاروں وکٹیں کھڑی کریں گے: فاروق ستار

ایک وکٹ گرے گی تو ہزاروں وکٹیں کھڑی کریں گے: فاروق ستار
September 18, 2017

کراچی (92 نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کہتے ہیں ان کے ایم پی اے کا پاک سرزمین پارٹی میں جانے کا معاملہ کلیئر نہیں ہے۔ اسلام آباد کے لوگوں کو پاکستان بچانے کیلئے خود کراچی آنا ہوگا کیونکہ وڈیرے کبھی پیپلزپارٹی، کبھی نون لیگ اور اب پی ٹی آئی میں ہیں۔

اردو یونیورسٹی کے سالانہ میلے میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے میڈیا اور شرکا سے گفتگو میں کہا کہ اصل دھمال دو ہزار اٹھارہ میں ہوگا۔ انہوں نے کہا  کہ کوئی ہمیں حلوہ اور حلقہ نہ سمجھے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ایک وکٹ گرے گی تو ہزاروں وکٹیں کھڑی کریں گے۔ لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ سے ایم کیو ایم پاکستان تھی، ہے اور رہے گی۔ وڈیرے کبھی پیپلز پارٹی کبھی ن لیگ اور اب سب پی ٹی آئی میں ہیں۔

انہوں نے کامیاب سالانہ میلے کے انعقاد پر طلبا و طالبات کو مبارک باد دی۔