Thursday, April 25, 2024

ایک منٹ میں 77کین توڑ کر پاکستانی نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

ایک منٹ میں 77کین توڑ کر پاکستانی نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا
February 28, 2017

روم (ویب ڈیسک) ایک منٹ میں کولڈ ڈرنک کے 77کین توڑ کر مارشل آرٹس کے ماہر پاکستانی نے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ اٹلی کے شہر جیمونا میں ہونے والی اس تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ان کے فن کا عملی مظاہرہ دیکھا۔

گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں کئی اعزاز رکھنے والے مارشل آرٹس کے ماہر محمد راشد نے ایک دوسرے کے قریب رکھے درجنوں کولڈ ڈرنک کینز کو کہنی کی مدد سے توڑنا شروع کیا تو 60سیکنڈز میں 77 کین پچکا دیے۔

گینیز کے قوانین کے مطابق کہنی لگنے کے بعد کین کو تین سینٹی میٹر تک ضرور دب جانا چاہئے اور محمد راشد کی طاقتور کہنی ایسی پڑی کہ تمام کینز شرط کے مطابق کرش ہوئے۔ کین پر محمد راشد کی کہنی پڑتی تو اس میں سے کولڈر ڈرنک کسی فوارے کی طرح نکلتی جس سے بچنے کیلئے وہاں موجود لوگوں نے چھتریاں تان لیں۔