Saturday, May 11, 2024

ایک مذہبی جماعت کے کارکنوں کا ملک گیر احتجاج

ایک مذہبی جماعت کے کارکنوں کا ملک گیر احتجاج
April 13, 2021

لاہور (92 نیوز) ایک مذہبی جماعت کے کارکنوں کا ملک گیر احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین نے آج پھر ٹریفک بلاک کر دی۔

لاہور میں کئی مقامات پر احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹریفک میں پھنسے شہری دفاتر جانے کیلئے پریشان رہے۔

راولپنڈی میں بھی ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہے۔ متعدد سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاری لگ گئیں۔ چندا قلعہ گوجرانوالہ میں مظاہرین نے صبح پھر ٹریفک بلاک کر دی۔ اسلام آباد اور لاہور کی طرف جانے والوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے۔

کراچی میں  شہر کے تین مقامات پر احتجاج کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اورنگی ٹاؤن نمبر 5 سے پولیس  نے درجنوں لاوارث موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لیں۔ بلوچستان کے علاقے خضدار میں بھی احتجاج کے باعث قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔