Monday, May 20, 2024

ایک ماہ میں 10 ملین اسمارٹ فون شپ کرنے کا ریکارڈ

ایک ماہ میں 10 ملین اسمارٹ فون شپ کرنے کا ریکارڈ
October 4, 2017

بیجنگ (ویب ڈیسک) شیاؤمی کمپنی نے ایک ماہ میں 10 ملین اسمارٹ فون شپ کرکے نیا ریکارڈ بنا لیا ہے۔

شیاؤمی کمپنی کے سی ای او لی جون کا کہنا تھا کہ کمپنی نے صرف ستمبر کے مہینے میں 10 ملین سے زائد اسمارٹ فون شپ کئے ہیں اور کمپنی کے اسمارٹ فونز کی ڈیمانڈ اتنی زیادہ ہے کہ کچھ ماڈلز کی مانگ پوری کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

شیاؤمی چائنہ کی سب سے بڑی اسمارٹ فون کمپنی ہے اور انڈیا میں بھی اسکی مارکیٹ تیزی سے فروغ پا رہی ہے۔

شیاؤمی اسمارٹ فونز کی مانگ میں اضافہ کمپنی کی جانب سے می مکس 2 کی لانچ کے بعد سامنے آیا ہے جو کہ کمپنی کا اب تک کا سب سے مہنگا اسمارٹ فون ہے۔