Saturday, May 11, 2024

ایک لاکھ 29 ہزار خالی آسامیوں کی تفصیلات وزیر اعظم کو پیش

ایک لاکھ 29 ہزار خالی آسامیوں کی تفصیلات وزیر اعظم کو پیش
January 16, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز)کئی وفاقی وزارتوں اورمحکموں میں افرادی قوت کی کمی، ایک لاکھ 29 ہزار خالی آسامیوں کی تفصیلات وزیر اعظم کو پیش کر دی گئی ۔ 35 وزارتوں اور218 محکموں میں 1لاکھ 29 ہزارخالی آسامیوں کی تفصیلات وزیراعظم کو پیش کر دی گئی ، وزیراعظم عمران خان نے خالی آسامیاں پرکرنے کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی  ۔ رپورٹ کے مطابق مختلف محکموں میں گریڈ 16 سے 22 تک کی 13 ہزار421  آسامیاں خالی ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق گریڈ 8 سے گریڈ 15 تک کی 41 ہزار آسامیوں پر تعیناتیاں ہونا ہیں، گریڈ 21 اور گریڈ 22 کی 96 آسامیاں بھی کئی برسوں سے خالی ہیں، ملک بھر میں 4 ہزار آسامیاں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پر ہونی ہیں۔ گریڈ 20 سے گریڈ 22 تک کی 23 بھرتیاں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہونی ہیں۔