Thursday, May 9, 2024

ایک شخص جو جرم قرار پانے پر جھوٹ بول کر باہر بھاگا، وہ تقریر کی اجازت چاہتا ہے،وزیر اعظم

ایک شخص جو جرم قرار پانے پر جھوٹ بول کر باہر بھاگا، وہ تقریر کی اجازت چاہتا ہے،وزیر اعظم
February 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نواز شریف پر برس پڑے، کہا کہ ایک شخص جسے سپریم کورٹ نے مجرم قرار دیا، جو جھوٹ بول کر باہر بھاگ گیا وہ تقریر کی اجازت چاہتا ہے۔ جن پر اربوں کی چوری ثابت ہوئی، وہ این آر او مانگ رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے نام لئے بغیر نواز شریف  کو تنقید کا نشانہ بنایا ، علماء و مشائخ سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان  نے کہا کہ کرپشن ملک کے لئے کینسر ہے ، صرف قانون بنانے سے یہ ختم نہیں ہو سکتی ۔ گائے بھینس کی چوری سے فرق نہیں پڑتا لیکن وزیر اعظم اور وزرا چور ہوں تو ملک تباہ ہو جاتا ہے۔

عمران خان نے مشائخ سے مدد مانگی اور کہا کہ اکیلے اسلامی فلاحی ریاست نہیں بنا سکتے ،علماء کو کردار ادا کرنا ہوگا۔