Friday, May 10, 2024

ایک شادی کی تقریب میں مفتی عبدالقوی سنگر پر نوٹوں کی برسات کرتے دکھائی دیئے

ایک شادی کی تقریب میں مفتی عبدالقوی سنگر پر نوٹوں کی برسات کرتے دکھائی دیئے
February 1, 2019
 ملتان (92 نیوز) ملتان سے مفتی عبدالقوی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ۔ شادی کی تقریب  میں عبدالقوی  گلوکار پر نوٹوں کی برسات کرتے دکھائی دیے۔ ملتان کے مفتی عبدالقوی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے  ۔ اس دفعہ چرچے ہیں ایک شادی کی تقریب میں سنگر پر نوٹ نچھاور کرنے کے ۔ تصویر کو غور سے دیکھیں  کہ کیسے مفتی عبدالقوی سنگر پر نوٹوں کی برسات کرتے ہیں ۔ اس سے پہلے مفتی عبدالقوی قندیل بلوچ کے ایشو میں بھی موضوع بحث بنے رہے جس کا ڈراپ سین کوئی اچھا نہ تھا۔ مفتی عبدالقوی خبروں میں رہنے کا فن خوب جانتے ہیں۔ ایک خواجہ سرا کے ساتھ سامنے آنے والی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔