Sunday, September 8, 2024

ایک سیاسدان انڈے اور مرغی کی بات کرتے ہیں ، خورشید شاہ

ایک سیاسدان انڈے اور مرغی کی بات کرتے ہیں ، خورشید شاہ
December 1, 2018
سکھر ( 92 نیوز )پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیاستدان  انڈے اور مرغی کی بات کرتے ہیں ، جیل بھجوادوں گا ، لٹکا دوں گا کہنے سے مسائل حل نہیں ہونگے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم آج بھی کنٹینر پر چڑھے ہوئے ہیں ۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ   چیف جسٹس انہیں  بلائیں، زمین پر قبضے کا الزام ثابت ہوجائے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔