Tuesday, April 16, 2024

ایک سو دس ری پبلکن رہنماوں نے ٹرمپ کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا

ایک سو دس ری پبلکن رہنماوں نے ٹرمپ کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا
August 31, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا میں صدارتی انتخابات آٹھ نومبر کو ہونے جا رہے ہیں اور انتخابی مہم عروج پر ہے۔ ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ آئے روز نئی مشکل میں پھنس جاتے ہیں۔ اب ایک سو دس ری پبلکن رہنماو¿ں نے ٹرمپ کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک اور دھچکا۔ ایک سو دس ری پبلکنز نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں کانگریس کے موجودہ اور سابق ارکان، ریاستی گورنرز اور پارٹی عہدیدار شامل ہیں۔ اکثر رہنماو¿ں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ میں فیصلے کرنے کی صلاحیت نہیں۔ بعض نے تو ٹرمپ کو نفسیاتی مریض قرار دیا ہے۔ ٹرمپ امریکی صدارتی عہدے کے لیے غیر موزوں ہیں۔ ری پبلکن پارٹی کے رہنماو¿ں نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران کئی بار سیاست کے اصولوں کی خلاف ورزی کی۔ ان رہنماو¿ں میں سے چھبیس نے ہیلری کلنٹن کو ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔