Thursday, April 25, 2024

ایک سال میں معاشی ٹیم نے عظیم کامیابیاں حاصل کیں، وزیراعظم

ایک سال میں معاشی ٹیم نے عظیم کامیابیاں حاصل کیں، وزیراعظم
October 19, 2019
اسلام آبا د (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ میں حکو مت کی معاشی کا میابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال میں معاشی ٹیم نے عظیم کامیابیاں حاصل کیں، پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 111.5 فیصد اضافہ ہوا۔ عمران خان نے ٹویٹ میں لکھاکہ  براہ راست پرائیویٹ غیر ملکی سرمایہ کاری میں 194 فیصد اضافہ ہوا ہے، تجارتی خسارہ تیزی سے کم ہورہا ہے۔ [caption id="attachment_246890" align="alignnone" width="899"]ایک سال، معاشی ٹیم، عظیم کامیابیاں حاصل، وزیراعظم، ٹویٹ، اسلام آباد، 92 نیوز ایک سال میں معاشی ٹیم نے عظیم کامیابیاں حاصل کیں، وزیراعظم[/caption] وزیر اعظم نے پیغام میں کہا ایک سال میں برآمدات میں 5.9 فیصد اضافہ ہوا، پی ٹی آئی کے ایک سال میں درآمدات میں 18.6 فیصد کمی ہوئی، ستمبر 2019 میں ترسیلات زر میں 17.6 فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائے سرمائے میں اضافہ جاری ہے، گذشتہ 41 میں سب سے کم کرنٹ اکائونٹ خسارہ ستمبر 2019 میں ہوا، ستمبر 2018 میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 1.27 ارب ڈالر تھا اور اب ستمبر 2019 میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 25 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا۔