Friday, March 29, 2024

ایک سال میں حکومت کو پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں کی مد میں 206 ارب 28 کروڑ روپے حاصل ہوئے

ایک سال میں حکومت کو پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں کی مد میں 206 ارب 28 کروڑ روپے حاصل ہوئے
December 6, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز سے حکومت کو ایک سال میں 206 ارب 28 کروڑ روپے حاصل ہوئے۔ پٹرولیم ڈویژن نے مصنوعات کی مد میں حاصل ٹیکس اور قیمتوں میں ردوبدل کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔ پٹرولیم ڈویژن نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے ایک سال میں پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں کی مد میں 206 ارب 28 کروڑ روپے عوام کی جیبوں سے نکلوا لیے۔ ایوان کو بتایا گیا کہحکومت ڈیزل پر فی لیٹر 45 روپے 75 پیسے، پٹرول پر 35 روپے، مٹی کے تیل پر 20 روپے اور لائٹ ڈیزل پر 14 روپے 98 پیسے فی لیٹر ٹیکس وصول کررہی ہے۔ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے ارکان پارلیمان کو آگاہ کیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران تیل میں قیمتوں کو 17 بار تبدیل کیا گیا۔ چھ بار اضافہ جبکہ 11 بار کمی کی گئی۔ یہ بھی بتایا کہ یہ بات درست نہیں کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ یہ کہنا بھی درست نہیں کہ پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کبھی کمی اور کبھی اضافہ ہوتا ہے۔