Tuesday, April 16, 2024

وزیراعظم نے شوگر کی قمیتوں میں اتار چڑھاؤ پر کمیشن بنایا، شہزاد اکبر

وزیراعظم نے شوگر کی قمیتوں میں اتار چڑھاؤ پر کمیشن بنایا، شہزاد اکبر
May 27, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کہتے ہیں وزیر اعظم نے شوگر کی قمیتوں میں اتار چڑھاو پر کمیشن بنایا، کابینہ میں رپورٹ کو پبلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ایسی مثالیں ماضی میں نہیں ملتیں، اگلے ہفتے تک رپورٹ کی روشنی میں جو بھی کیسز ہیں ان کا اندراج شروع ہوگا۔ معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس، بتایا کہ کمیشن رپورٹ میں شوگر انڈسٹری میں گرے ایریا کو ہائی لائٹ کیا گیا، کاسٹ آف پروڈکشن پروکیومنٹ میں گھپلے کیے گے ہیر پھیر کا نقصان عوام اور کسان کو جبکہ منافع ہمیشہ سرمایہ دار اٹھاتا ہے۔ شہزاد اکبر نے سابق وزیر اعظم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ شاِہد خاقان نے اپنے آپکو لائق اعظم شو کیا ہوا ہے، انکے بارے میں بھی کمیشن کے کچھ پیراز ہیں، ن لیگ کی حکومت نے چھبیس ارب ساٹھ کروڑ روپے کی سبسڈی دی، اس وقت عالمی مارکیٹ میں ریٹ زیادہ تھا سبسڈی کی ضرورت نہیں تھی،  فنانس ڈویژن نے لکھا اگر اعدادشمار میں جلدی بازی نہ کرتے تو سات ارب کا فائدہ ہونا تھا۔ شاہد خاقان عباسی نے جان کر ایکسپورٹ کی اجازت نہیں دی۔ شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ نے بھی چار ارب چالیس کروڑ سبسڈی دی، سندھ بینک سے من مانی کر کے پیسے دیئے گے، سندھ حکومت نے چودہ روپے قمیت زیادہ بتائی اور پھر دس روپے فی کلو پر برآمد سبسڈی دی گئی۔