Saturday, April 20, 2024

ایک سال میں 24ہزار سے زائد ملزموں کو گرفتارکیا، آئی جی سندھ

ایک سال میں 24ہزار سے زائد ملزموں کو گرفتارکیا، آئی جی سندھ
August 29, 2018
|کراچی ( 92 نیوز) آئی  جی  سندھ  امجدجاوید سلیمی نے کہا کہ گذشتہ ایک سال  کے دوران   دہشت  گردی ، قتل ، اور دیگر سنگین  جرائم میں ملوث  24 ہزار  سے  زائد ملزمان  کو گرفتار کیا گیا ہے ، شہر میں اسٹریٹ کرائم کی شرح میں بھی بتدریج کمی آئیگی  ۔ آئی جی سندھ نےسڑکوں پربھیک  مانگنے والوں  کے خلاف جلد کریک  ڈاؤن کرنے کا اعلان کردیا ۔ آئی جی سندھ  امجد جاوید سلیمی کی سینٹرل پولیس آفس میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے  کہا کہ ایک سال کے دوران دہشت  گردی ، قتل ، اور دیگر سنگین  جرائم میں ملوث  24 ہزار  سے زائد ملزمان  کو گرفتار کیا گیا،شہر میں اسٹریٹ کرائم گذشتہ  سال کی نسبت کم ہے۔ آئی سندھ نے شہر میں سڑکوں پر بھیک مانگنے والوں کے خلاف بھی جلدکریک ڈاؤن شروع کرنے کا اعلان کردیا اور  کہا کہ بھکاریوں کے پیچھے ایکبڑا مافیا ہے۔ آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ محرم الحرم میں سکیورٹی کے لیے پورےصوبے میں   70 ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹیاں سر انجام دینگے جبکہ مساجد اورامام بارگاہوں کی سکیورٹی کے انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔