Sunday, May 19, 2024

ایک سال میں 15لاکھ لوگ بیروزگار ہوئے ، مریم اورنگزیب

ایک سال میں 15لاکھ لوگ بیروزگار ہوئے ، مریم اورنگزیب
August 18, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال میں  15 لاکھ لوگ بیروزگار ہوئے جبکہ مہنگائی میں تین گنا اضافہ ہوا۔ ن لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ  ایک سال میں ٹیکس خسارہ اور حکومتی اخراجات بڑھ گئے، 7600بلین کے قرضے لیے گئے جب کہ ایک کھرب میں پشاور میٹرو کے کھڈے کھودے گئے، ایک کلومیٹر سڑک یا ایک میگاواٹ بجلی کا اضافہ نہیں ہوا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  حکومت نے جو قرضہ لیا وہ کس کی جیب میں گیا، کدھر گئے 50لاکھ گھر،ایک کروڑ نوکریاں، ان کا نااہلی اور نالائقی کاتاریخی ریکارڈ  ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے ایک سال میں ادویات  چار سو فیصد مہنگی ہو گئیں،،نہ صنعتیں لگ رہی ہیں نہ سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔