Sunday, September 8, 2024

ایک دہائی کے بعد عطارد،زہرہ،زحل،مشتری اور مریخ نے دوبارہ صف بندی کر لی

ایک دہائی کے بعد عطارد،زہرہ،زحل،مشتری اور مریخ نے دوبارہ صف بندی کر لی
January 22, 2016
  لاہور(ویب ڈیسک) ایک دہائی کے بعد عطارہ،زہرہ،زحل،مشتری اور مریخ نے دوبارہ صف بندی کرلی۔ تفصیلات کےمطابق آپ دیکھ سکتے ہیں ایک خوبصورت نظارہ ،،زہرہ،زحل،مشتری، مریخ اور عطارد ایک ہی صف میں آ گئے۔ سیاروں کی صف بندی کا یہ نظارہ ایک ماہ تک بغیر کسی آلے کے کیا جا سکے گا۔ بغیر کسی آلے کے زہرہ،زحل،مشتری، مریخ اور عطارد  کا بیک وقت نظارہ قدرت کا  کرشمہ ہے ماہرین کا کہنا ہے سیاروں کو بیس فروری تک براہ راست انسانی آنکھ سے دیکھا جاسکے گا سیاروں کو دیکھنے کا بہترین وقت طلوع آفتاب سے پنتالیس منٹ قبل تک ہے۔تا ہم عطارد اس عرصے کے آخر میں مدہم ہو سکتا ہےیہ سیارے ،تیرہ اگست سے انیس اگست تک  دوبارہ  صف بندی کریں گے اگلی بار یہ نظارہ شام کے وقت جلوے بکھیرے گا۔