Wednesday, May 8, 2024

ایک دوسرے پر الزامات لگائے تو بیماری کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے ، ڈاکٹر یاسمین راشد

ایک دوسرے پر الزامات لگائے تو بیماری کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے ، ڈاکٹر یاسمین راشد
March 17, 2020
 لاہور (92 نیوز) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے ایک دوسرے پر الزامات لگائے تو بیماری کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ صوبے میں کورونا وائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد چھ ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ پچیس ہزار حفاظتی لباس اور ماسک اسپتالوں میں پہنچا دیئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان میں  سات سو افراد کو رن ٹائن کیا گیا۔ پہلے بیالیس لوگوں کے ٹیسٹوں میں سے پانچ پازیٹو ہیں۔ حکومت کرونا وائرس پر روزانہ کہ بنیاد پر اپ ڈیٹ دے گی۔ ادھر صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس سے متعلق اشیاء کی ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہے۔ چین میں ڈاکٹرز فرنٹ فٹ پر آئے تو ہی کرونا کے خلاف لڑائی جیتی گئی۔