Sunday, September 8, 2024

ایک دن میں ایک ارب نئے صارفین !!! فیس بک نے تاریخی سنگ میل عبور کر لیا: مارک زکربرگ

ایک دن میں ایک ارب نئے صارفین !!! فیس بک نے تاریخی سنگ میل عبور کر لیا: مارک زکربرگ
August 28, 2015
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) سماجی رابطے کی عالمگیر ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے دعویٰ کیا ہے کہ پہلی بار ایک دن میں فیس بک استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرگئی ہے۔ انہوں نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ فیس بک نے یہ سنگ میل رواں ہفتے کے شروع میں عبور کیا جب دنیا میں رہنے والے ہر سات افراد میں سے ایک صارف نے اپنے خاندان اور دوستوں سے رابطے کےلئے فیس بک کا استعمال کیا۔ واضح رہے کہ ایک ماہ میں کم از کم ایک بار فیس بک استعمال کر نے والے صارفین کی تعداد تقریباً ایک ارب 50 کروڑ ہے لیکن ایک دن میں ایک ارب صارفین کا فیس بک استعمال کرنا تعداد کے لحاظ سے بہت زیادہ ہے۔ مارک زکربرگ نے مزید کہا کہ فیس بک کے صارفین کی تعداد مزید بڑھتی رہے گی اور یہ پوری دنیا کو ملانے کا آغاز ہے۔