Thursday, April 18, 2024

ایک دن میں 9 دارالحکومتوں کی سیر ،2دوستوں کاعالمی ریکارڈ

ایک دن میں 9 دارالحکومتوں کی سیر ،2دوستوں کاعالمی ریکارڈ
July 10, 2019
لندن(نیٹ نیوز)لندن سے تعلق رکھنے والے ایڈم لیٹون اور ان کے دوست کرس فلیٹچر نے 24 گھنٹوں میں شیڈول ٹرانسپورٹ کے زریعے سے 9 دارالحکومتوں کی سیر کرکے ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ دونوں دوستوں نے 25 سے 26 نومبر کے درمیان لندن سے ٹرین میں ایمسٹرڈیم سے اپنے سفر کا آغاز کیا جس کے بعد وہ پیرس اور برسلز تک پہنچے ۔برسلز پہنچنے کے بعد برلن تک کا سفر انہوں نے جہاز سے کیا، برلن پہنچتے ہی ایڈم اور کرس بس سے پراگ کیلئے روانہ ہوئے ۔

دبئی فریم نے گینز ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا

پراگ سے  انہوں نے دوسری فلائٹ لی اور براٹسلاوا پہنچے ۔ دونوں دوستوں نے اپنی منزل تک پہنچنے کیلئے ٹرین میں وینیا کا تک سفر کیا اور وینیا پہنچ کر بڈاپسٹ جو کہ ان کی آخری منزل تھی آخر کار وہاں پہنچ گئے ۔ اس پورے سفر میں ایڈم اور ان کے ساتھی کرس کو 23 گھنٹے اور 50 منٹ کا وقت لگا جس کے بعد ان دوں وں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔

جنوبی وزیرستان کے عرفان محسود نے 18 ورلڈ ریکارڈ بنا ئے

ایڈم کا کہنا تھا اس ریکارڈ کو بنانے سے قبل انہوں نے 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ ممالک کی سیر کرنے کا ریکارڈ بھی توڑا تھا۔