Monday, May 6, 2024

ایک دن میں 6 ہزار 825 افراد کورونا سے متاثر، مزید 81 جان سے گئے

ایک دن میں 6 ہزار 825 افراد کورونا سے متاثر، مزید 81 جان سے گئے
June 14, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ایک دن میں 6 ہزار 825 افراد کورونا سے متاثر، مزید 81 افراد جان سے گئے۔ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 39 ہزار 230 تک جا پہنچی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹے کے دوران 6 ہزار 825 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 230 تک پہنچ گئی۔ پنجاب میں متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں کیسز 52 ہزار 601 ہیں۔ سندھ میں 51 ہزار 518، خیبرپختونخوا 17 ہزار 450، اسلام آباد میں 7 ہزار 934، بلوچستان 8 ہزار 28، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 95 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 604 ہے۔ ترجمان کے مطابق ایک دن میں مزید 81 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2632 ہوگئی۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 969 افراد، سندھ میں 816، خیبرپختونخوا 661، بلوچستان 83، اسلام آباد 75، گلگت بلتستان 16 اور آزاد کشمیر میں 12 افراد دم توڑ گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 29 ہزار 546 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور 8 لاکھ 68 ہزار 565 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔