Tuesday, May 14, 2024

ایک خاندان نے لاہور کی خوبصورتی پر گرہن لگا دیا، فردوس عاشق اعوان

ایک خاندان نے لاہور کی خوبصورتی پر گرہن لگا دیا، فردوس عاشق اعوان
February 3, 2021

لاہور (92 نیوز) مشیرِ اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ لاہور رنگ بازیوں اور شوبازیوں کیلئے مشہور تھا، ایک خاندان نے لاہور کی خوبصورتی پر گرہن لگا دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا، جاتی امراء کے ٹولے نے لاہور کو کنکریٹ زدہ کردیا۔ قوم صبر کرے عمران خان ان سے ریکوری کرے گا۔ مزید بولیں کشمالہ طارق ن لیگ کی باقیات میں سے ہیں، 4 جانیں اس لئے گئیں کیونکہ توجہ کہیں اور مرکوز تھی۔

مشیراطلاعات نے کہا کہ عوام کے خادم کو جعلی نمود و نمائش کی ضرورت نہیں، جنہیں سرکار کی چھترول ہونی چاہیے وہ پروٹوکول انجوائے کر رہے ہیں۔ ہٹ دھرمی سے وہ خاتون عہدے پر قائم ہے،صدر مملکت کشمالہ طارق کے خلاف ریفرنس بھیجیں گے۔