Saturday, May 18, 2024

ایک تو چور ہیں، اوپر سے وکٹری کا نشان بناتے ہیں ، شیخ رشید

ایک تو چور ہیں، اوپر سے وکٹری کا نشان بناتے ہیں ، شیخ رشید
March 27, 2019

لاہور ( 92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں برادران کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایک تو یہ چور ہیں ،ا وپر سے وکٹری کا نشان بناتے ہیں ۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ  شریف برادران مر جائیں گے مگر ملک کا لوٹا ہوا پیسہ واپس نہیں کریں گے،لوگوں کے جیلوں میں جنازے نکلے ہیں، دونوں خاندانوں کا سیاست میں کوئی مستقبل نہیں دیکھ رہا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اپنے تمام مقدمات  لاہور اور پاکستان پیپلزپارٹی کراچی میں چاہتی ہے ۔ اس سارے کھیل کا ماسٹرمائنڈ شہبازشریف ہے، نوازشریف  جو دکھائی دیتے ہیں وہ ہیں نہیں۔نوازشریف اپنے مفاد کے لیے90کے زاویے پر لیٹ جاتے ہیں۔

وزیر ریلوے نے بھارتی جارحیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ  بھارتی طیارے کی بمباری سے ایک کوا مرا ہے ، بھارت کی تھکی فضائیہ ہے ،  جنگ نہیں جو ایک اچھی علامت ہے ۔

بلاول بھٹو کے کاروان بھٹو سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھاکہ ہمارے خلاف نعرے لکھ کر کسی کوتسکین حاصل ہوتی ہے  تو خوشی ہے ، ٹرین میں رنگ کے پیسے بھی حاصل کئے جائیں گے ۔