Wednesday, April 24, 2024

ایک بٹ کوئن کی مالیت سولہ ہزار ڈالر سے تجاوز

ایک بٹ کوئن کی مالیت سولہ ہزار ڈالر سے تجاوز
December 8, 2017

نیو یارک (92 نیوز) ڈیجیٹل ورچوئل کرنسی بٹ کوئن کی مالیت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ایک بٹ کوئن کی مالیت سولہ ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی۔
انٹرنیٹ پر خرید و فروخت کے لیے استعمال کی جانے والی ڈیجیٹل ورچوئل کرنسی بٹ کوئن کی قدر پہلی بار 16 ہزار امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ بٹ کوئن کی اب تک کی سب سے بلند ترین سطح ہے۔ بٹ کوئن کی مالیت میں 2 دن سے بھی کم وقت میں 4 ہزار ڈالر کا اضافہ ہوا۔
گزشتہ ماہ امریکی سینیٹ کمیٹی نے ورچوئل کرنسی کو جائز مالی سروس قرار دیا جس کے بعد سے لوگوں کا اعتماد اس پر مزید بڑھ گیا اور کمیٹی کے اجلاس کے بعد سے ڈیجیٹل ورچوئل کرنسی کی قدر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔