Saturday, April 27, 2024

ایک بادشاہ بادشاہوں کی ٹیم کی طرف سے ہی کھیلتا ہے : کرس گیل

ایک بادشاہ بادشاہوں کی ٹیم کی طرف سے ہی کھیلتا ہے : کرس گیل
October 20, 2016
دبئی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیکنڈ ایڈیشن میں شامل پانچ ٹیموں کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ دنیائے کرکٹ کے خطرناک ترین بیٹسمین کرس گیل اس بارے کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔ کراچی کنگز کیلئے اپنے انتخاب کے بعد انہوں نے کہا وہ بہت خوش ہیں کہ وہ کراچی کی جانب سے کھیلیں گے۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا بادشاہ کو بادشاہوں کی ٹیم میں کھیلنا پڑتا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں کرس گیل نے لاہور قلندرز کی نمائندگی کی تھی لیکن وہ خاطرخواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے تھے۔