Monday, May 6, 2024

ایک ایک بات یاد ہے سب دیکھ لوں گا، شہباز شریف کی نیب ٹیم کو دھمکیوں کا انکشاف

ایک ایک بات یاد ہے سب دیکھ لوں گا، شہباز شریف کی نیب ٹیم کو دھمکیوں کا انکشاف
July 6, 2019
لاہور ( 92 نیوز) گزشتہ روز پیشی کے دوران شہباز شریف کی جانب سے نیب کی ٹیم کو دھمکیاں دینے کا انکشاف ہوا ہے ۔ شہباز شریف نے نیب کی ٹیم سے کہا کہ ایک ایک بات یاد ہے  سب دیکھ لوں گا۔ بڑابھائی جیل میں، بیٹابھی اندر،اپنے اوپربھی سنگین کیسز،پھر بھی شہبازشریف کے انداز وہی ہیں۔ اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی گزشتہ پیشی پر نیب کی تحقیقاتی ٹیم کوسبق سکھانے کی دھمکیاں دیتے رہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے مبینہ طور پر دھمکی دی کہ جلد معاملات ٹھیک ہو جائیں گے،سب کو دیکھوں گا ، مجھے بار بار بلاتے ہیں کسی کو معافی نہیں ملے گی، سب کا بہت جلد بدلہ ملے گا۔ نیب نے سوال کیا کہ آپ کو یاد ہے کہ آپ کو گفٹ کہاں سے ملے؟جس پرشہبازشریف نےجواب دیاکہ مجھےیادنہیں کہ گفٹ کہاں کہاں سےملے ۔  نیب ٹیم نےپھر سوال کیا کہ یہ بتائیں کہ آپ کی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں بیرون ملک سے پیسے منتقل ہوئے؟۔ اس پر شہباز شریف پھرلال پیلے ہوگئے،پوچھاایسے سوالات کیوں کررہےہیں ؟ نیب ٹیم نے سوال کیاآپ کی اہلیہ ہیں، توسوال بھی آپ سے ہی کریں گے ، جس پر شہباز شریف نے کہا مجھے کچھ نہیں معلوم، یہ آپ ان سے ہی بلاکر پوچھ لیں۔ ادھر صوبائی وزیر پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے یہ لوگ اب دھمکیوں پر اتر آئے، لوٹا ہوا پیسہ نکلوایا جائے گا، ان کی جان ایسے نہیں بخشی جانی۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے پیشی کے موقع پر نیب ٹیم کو ایک موقع پر سرے سے کوئی جواب دینے سے ہی انکار کر دیا اور نیب ٹیم کو کہا کہ آپ نے مجھے گرفتار کرنا ہے تو کر لو،کوئی جواب نہیں دوں گا۔