Thursday, April 25, 2024

ایک اور پاکستانی بچے کا بھارتی قید میں ہونے کا انکشاف

ایک اور پاکستانی بچے کا بھارتی قید میں ہونے کا انکشاف
December 10, 2015
کراچی(92نیوز)ایک اور پاکستانی بچے کا بھارتی قید میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے  جسے تین سال قبل پاکستانی سمندری حدود سرکریک سے بھارتی میری ٹائم ایجنسی اغواٗ کرکے لے گئی تھی۔ تفصیلات کےمطابق  عبدلرشید کے والد محمد ابراہیم کہتے ہیں کہ وہ اپنے بیٹے کی رہائی کے لئے ہرافسراورمنسٹرکے پاس جاچکے ہیں لیکن سوائے جھوٹی تسلیوں کے انھیں کچھ بھی نہیں ملا۔ پاکستان فشرفوک فورم کے ترجمان کمال شاہ کا کہنا ہے کہ بھارتی میری ٹائم ایجنسی نے عبدالرشید کیساتھ سات ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود سے گرفتار کیا تھا دیگر ملاح بھارتی قید سے رہا ہوکر آگئے ہیں لیکن کم عمرعبدالرشید شناختی دستاویزات نہ ہونے کے باعث اب تک بھارتی قید میں ہے۔ پاکستان فشر فوک فورم کے ترجمان کے مطابق عبدالرشید جیسے بہت سے پاکستانی ماہی گیر بھارتی قید میں اپنے ناکردہ گناہ کی سزا کاٹ رہے ہیں ۔