Sunday, May 12, 2024

ایک اور ٹک ٹاکر نے اپنی جان لے لی

ایک اور ٹک ٹاکر نے اپنی جان لے لی
February 11, 2021

لاہور ( ویب ڈیسک ) ٹک ٹاک نے ایک اور جان لے لی ، 18 سالہ دظریہ کائنٹ نوائسز عرف ’’ دیی‘‘ نے ٹک ٹاک پر اپنی آخری ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے بعد خود کشی کر لی۔

ڈیی نے اپنی آخری ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے ساتھ یہ  پیغام دیا تھا کہ مجھے علم ہے میں آپ سب کی پریشانی کا باعث ہوں ، یہ  میری آخری پوسٹ ہے ۔

دیی کے والدین نے ان کی خودکشی کی تصدیق کرتے ہوئے فیس بک کے ذریعے  بتایا کہ ڈظریہ نے پنکھے سے جھول  کر خودکشی کی ۔ واضح رہے کہ دظریہ کے تک ٹاک پر ساڑھے دس لاکھ فین  اور فالوورز تھے ۔

دظریہ کے والد کی جانب سے ان کے بچپن سے اب تک کی تصاویر پر مشتمل ویڈیو بنا کر ایک پیغام دیا گیا جس میں انہوں نے دیی کو پیار اور اسپورٹ کرنے کیلئے عوام کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے اپنی فیس بک تصویر بدل کر اپنی اور دظریہ کی تصویر لگائی  اور ساتھ لکھا میرا دل غم سے معمور ہے ۔ یقین نہیں ہو رہا کہ تم جا چکی ہو ، کاش کہ یہ ایک مذاق ہوتا مگر افسوس ایسا نہیں ۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ کاش میری بچی مجھ سے اپنی پریشانی اور خودکشی کے اقدام بارے  بات کرتی ۔