Friday, April 19, 2024

ایک اور سنگ میل عبور‘ گوادر پورٹ پر پہلا بحری جہاز لنگرانداز ہو گیا

ایک اور سنگ میل عبور‘ گوادر پورٹ پر پہلا بحری جہاز لنگرانداز ہو گیا
October 16, 2016
گوادر (92نیوز) ملکی تاریخ میں ایک اور سنگ میل عبور ہو گیا۔ ملکی ترقی کی ضمانت گوادر ڈیپ سی پورٹ آپریشنل ہو گئی۔ پہلا بحری جہاز بندرگاہ پر لنگرانداز ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گوادر ڈیپ سی پورٹ پر چین کے تعاون سے تیزی سے کام جاری ہے۔ تکمیل کے قریب بندرگاہ اب باقاعدہ طور پر آپریشنل ہو گئی ہے۔ پہلا چینی بحری جہاز پورٹ پر لنگرانداز ہو گیا ہے۔ سی پیک کی تعمیر کے بعد گوادر ڈیپ سی پورٹ کی اہمیت میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا۔ گوادر کو ملکی ترقی اور معیشت کی بحالی میں اہم سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے۔