Friday, April 19, 2024

ایک اور ریٹائرڈ فوجی کی ویڈیو مںظرعام پرآگئی ، اہلکارنےافسروں کوچور،غدار قرار دے دیا

ایک اور ریٹائرڈ فوجی کی ویڈیو مںظرعام پرآگئی ، اہلکارنےافسروں کوچور،غدار قرار دے دیا
January 17, 2017
نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی فوج کی ہزیمت کا سفر جاری ہے ایک اور ریٹائرڈ فوجی کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی، انجینئرنگ کور کے سابق اہلکار نے فوجی افسروں کو چور اور غدار قرار دے دیا۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی فوج کی انجینئرنگ کور کے سابق اہلکار بھی فوج میں افسر شاہی کے خلاف پھٹ پڑاکہا کہ فوجی جوانوں کو مناسب خوراک کی فراہمی میں مودی سرکار کچھ نہیں کرسکتی اعلیٰ فوجی افسر سپاہیوں پر کوئی توجہ نہیں دیتے جوانوں سے ذاتی گھروں  میں کام کرایا جاتا ہے رشتہ داروں کی خدمت کے لیے بھی بھیجا جاتا ہے۔ سابق فوجی اہلکار کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج میں کالا دھن تو بند ہو گیا لیکن  چوربازاری ختم نہیں ہو سکی فوج سے افسر شاہی ختم ہونی چاہیےخوشامد نہ کرنے والے سپاہی سے بہت برا سلوک کیا جاتا ہے دوردراز پوسٹنگ کر کے خوار کیا جاتا ہے ۔ بھارتی فوج کی انجینئرنگ کور کے سابق اہلکار نے بعض فوجی افسروں کو برا بھلا کہا  اور انہیں چور قرار دیا۔ بھارتی فوجیوں کی ویڈیوز سامنے آنے پر مودی سرکار سخت ناراض دکھائی دیتی ہے جبکہ سرکاری سطح پر سب اچھا کی رپورٹ دی جا رہی ہے۔