Sunday, April 28, 2024

ایک ارب سے زائد کی کرپشن کا الزام ، وسیم اجمل گرفتار

ایک ارب سے زائد کی کرپشن کا الزام ، وسیم اجمل گرفتار
November 19, 2019
لاہور ( 92 نیوز) سابق مینجنگ ڈائریکٹر  لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی   وسیم اجمل کو ایک ارب سے زائد کی کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ نیب لاہور نے ملزم کو    غیرقانونی طور پر 2014 میں میسرز البیراک نامی کمپنی کو ویسٹ مینجمنٹ کا انتہائی مہنگے داموں ٹھیکہ دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ نیب کے مطابق  ملزم  ملی بھگت سے لیبر کاسٹ کی مد میں ہی ایک ارب مالیت کی رقم کنٹریکٹرز کو ادا کرائی جب کہ  کنٹریکٹ کی مطابق لیبر کی مکمل رقم کنٹریکٹر کو علیحدہ سے واپس کی جانی تھی۔ نیب لاہور کے مطابق   ملزم  کنٹریکٹر کو لیبر کی مد میں ایک ارب کی دہری ادائیگی میں ملوث پایا گیا ، ملزم کی جانب سے جعلی ایگزیمپشن کے طور پہ 96 ہزار ڈالرز کی چھوٹ بھی دی گئی  جبکہ  کمپنی سیکرٹری کی پوسٹ پر غیرقانونی بھرتی میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ نیب لاہور کے مطابق   ملزم وسیم اجمل کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے کل احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائیگا۔