Friday, April 19, 2024

ایک ارب سے زائد آبادی پر مشتمل جوہری قوت پر نازی متاثرہ آر ایس ایس کا قبضہ ہے ، وزیراعظم

ایک ارب سے زائد آبادی پر مشتمل جوہری قوت پر نازی متاثرہ آر ایس ایس کا قبضہ ہے ، وزیراعظم
February 26, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ایک ارب سے زائد آبادی پر مشتمل جوہری قوت پر نازی متاثرہ آر ایس ایس کا قبضہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں کہا جب بھی نسل پرستانہ نظریہ غالب آتا ہے تباہی کا باعث بنتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں پر زندگی  تنگ کردی گئی۔ عالمی برادری کو نوٹس لینا ہو گا۔ ادھر بھارت دارلحکومت نئی دہلی میں پولیس سرپرستی میں آر ایس ایس کے غنڈوں کے حملوں میں ہلاکتیں بیس ہو گئیں۔ 200 سے زائد زخمی ہیں۔ دہلی اس وقت ہندو بلوائیوں کے کنٹرول میں ہے۔ مسلمان راج دھانی دہلی کو چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ شمالی دہلی میں دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات جاری اور حساس علاقوں میں فوج تعینات کر دی گئی ہے۔ فسادات میں اب تک درجن سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ آر ایس ایس کے غنڈوں کے حملے جاری ہیں جنہیں روکنے والا کوئی نہیں۔