Tuesday, April 23, 2024

ایک ارب روپے کرپشن کا الزام ، جام خان شورو کی درخواست ضمانت منظور

ایک ارب روپے کرپشن کا الزام ، جام خان شورو کی درخواست ضمانت منظور
October 18, 2018
کراچی (92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے ایک ارب روپے کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق وزیر بلدیات جام خان شورو کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ اس سے پہلے نیب نے جام خان شورو کی گرفتاری کے لئے حیدر آباد میں ان کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا تاہم وہ گھر پرموجود نہیں تھے۔ اسی دوران سابق وزیر بلدیات سندھ ہائیکورٹ پہنچے اور درخواست ضمانت دائر کر دی۔ عدالت نے دس لاکھ روپے کے عوض آٹھ نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ جام خان شورو ہنستے مسکراتے عدالت سے باہر نکلے تاہم صحافیوں کے سوالوں کےجواب دینے سے گریز کیا۔ ذرائع کےمطابق سیکریٹری بلدیات کے سابق پی ایس کے اعتراف کے بعد جام خان شورو کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ دوسری جانب سندھ کے وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا جام خان شور پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔ وہ سرخروہونگے۔ نیب حکام کا کہنا تھا کہ جام خان شورو نے بطور وزیر بلدیات کے ڈی اے کے انیس پلاٹ غیر قانونی طور پر الاٹ کئے تھے۔