Sunday, May 5, 2024

ایک اخبار نے نوازشریف کا بیان توڑمروڑ کر پیش کیا، شہباز شریف

ایک اخبار نے نوازشریف کا بیان توڑمروڑ کر پیش کیا، شہباز شریف
May 13, 2018
لاہور( 92 نیوز) بڑے بھائی کے دفاع میں چھوٹے بھائی میدان میں کود پڑے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف کے وطن مخالف بیان سے متعلق صفائی پیش کرنے لگے ، شہباز شریف نے سارا ملبہ اخبار پر ڈالتے ہوئے کہا کہ ایک اخبار نے نواز شریف کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے ۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ کیا نواز شریف اس طرح کی بات کرسکتا ہے ۔