Friday, May 17, 2024

ایک 16 دسمبر نے ہمیں توڑا دوسری نے متحد کر دیا : منظور وسان

ایک 16 دسمبر نے ہمیں توڑا دوسری نے متحد کر دیا : منظور وسان
December 16, 2015
کراچی (92نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر معدنیات منظور وسان نے کہا ہے کہ رینجرز کی توسیع کا معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔ ایک سولہ دسمبر نے قوم کو توڑ تھا دوسری سولہ دسمبر نے متحدہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر معدنیات منظور وسان نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں تاخیر وزیراعلیٰ کی پشاور میں مصروفیت کی وجہ سے ہوئی ہے۔ رینجرز کی توسیع کا معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔ منظور وسان نے ایم کیوایم کے ساتھ معاملات پر کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ سے کچھ معاملات پر اختلافات ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک سولہ دسمبر نے ہمیں توڑا تھا دوسری سولہ دسمبر نے متحد کردیا۔ دہشت گردی کے واقعات کافی حد تک کم ہوئے ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ ڈاکٹر عاصم حسین کے معاملے کو غلط رنگ نہ دیاجائے۔