Friday, March 29, 2024

ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوسرے روز کئی ریکارڈ بنے

ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوسرے روز کئی ریکارڈ بنے
November 30, 2019
ایڈیلیڈ ( 92 نیوز) ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوسرے روز شاندار پرفارمنس کے ساتھ کینگروز نے  ریکارڈ بک پرکئی نئے ریکارڈ بھی درج کروائے ، پاکستان کیخلاف دوسری وکٹ  پر پارٹنر شپ کا نیا ریکارڈ قائم کیا ، ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ میں پہلی ٹرپلی سنچری  اسکور کی ، اسٹیو اسمتھ ٹیسٹ میں تیز ترین سات ہزار رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں  کینگروز نے شاندار پرفارمنس  کا مظاہرہ  کرنے کے ساتھ  ریکارڈ بک پر نئے ریکارڈ بھی درج کروائے، ڈیوڈ وارنر  اور لبوشین نے 21سال پرانا ریکاڈ توڑتے ہوئے  پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی طرف سے دوسری وکٹ کی سب سے بڑی شراکت کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ڈیوڈ وارنر اور لبوشین کے درمیان دوسری وکٹ پر 361رنز کی شراکت داری ہوئی اس سے پہلے 1998میں مارک ٹیلر اور جسٹن لینگر نے پاکستان کیخلاف  دوسری وکٹ پر 279رنز جوڑے تھے۔ ڈیوڈ وارنر نے  ٹیسٹ کیر ئیر کی پہلی ٹرپل سنچری اسکور کرتے ہوئے  سابق آسٹریلوی لیجنڈری بلے باز ڈان بریڈ مین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 335رنز کی کیرئیر بیسٹ اننگز کھیلی۔ اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ میں تیز ترین سات ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا،اسٹیواسمتھ سات ہزار رنز بنانے والے 11ویں آسٹریلوی  بلے باز ہیں۔