Tuesday, May 7, 2024

ایڈیلیڈ ٹیسٹ، بھارتی سورما کو کینگروز کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست

ایڈیلیڈ ٹیسٹ، بھارتی سورما کو کینگروز کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست
December 19, 2020

ایڈیلیڈ (92 نیوز) بھارتی سورما آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ہی ڈھیر ہوگئے، ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم کو شرمنا ک شکست کا سامنا، آسٹریلیا نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ایڈیلیڈ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کا دھرن تختہ ہو گیا، گھر کے شیر آسٹریلیا میں ڈھیر ہوگئے۔

ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں کینگروز نے بھارتی بیٹنگ لائن کے پرخچے اُڑا دیئے، آسٹریلیا نے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملاتے ہوئے 8  وکٹوں سے عبرتناک شکست دے دی۔

ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارت کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، پوری ٹیم نے صرف 36 رنز پر آؤٹ ہو کر ٹیسٹ میں اپنے کم ترین اسکور کا 46سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔
اس سے پہلے بھارتی ٹیم 1974 میں انگلینڈ کے خلاف 42رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔

آسٹریلیا نے 90رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا،،، جو برنز51اور میتھیو ویڈ 33رنز بنا کرنمایا ں رہے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں کم ترین اسکور نیوزی لینڈ کا ہے جو 1955میں انگلینڈ کیخلاف 26 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔