Wednesday, April 24, 2024

ایڈیلیڈ ٹیسٹ، آسٹریلوی اننگز 589 رنز پر ڈکلیئر، ڈیوڈ وارنر کی ٹرپل سنچری

ایڈیلیڈ ٹیسٹ، آسٹریلوی اننگز 589 رنز پر ڈکلیئر، ڈیوڈ وارنر کی ٹرپل سنچری
November 30, 2019
ایڈیلیڈ (92 نیوز) ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلوی بلے بازوں کے ہاتھوں پاکستانی باؤلرز کی جم کر دھلائی،آسٹریلیا نے رنز کا انبار لگادیا، پہلی اننگز 589 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی۔ ڈیوڈ وارنر نے ایک بار پھر شانداربلے بازی کا مظاہرہ کیا ہے، اوپنرنے کیرئیر کی پہلی ٹرپل سنچری داغ دی، لبوشین 162رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اسٹیو اسمتھ نے 7 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کر لیے۔ پاکستانی باؤلرز وکٹ کی تلاش میں بے حال ہیں۔ 125اوورزمیں صرف تین وکٹیں  ہی ہاتھ آسکی ہیں، شاہین شاہ آفریدی کےسوا دیگر باؤلرزا بھی  وکٹ سے محروم رہے ہیں۔ آسٹریلیا کے 589رنز کے جواب میں پاکستان کی اننگز ابتدا میں ڈگمگا گئی۔ اوپنر امام الحق 3کے مجموعی سکور2رنز بناکر پیسر مچل سٹاک کی گیند پر ڈیوڈ وارنر کو کیچ پکڑا کر پویلین لوٹ گئے۔