Thursday, April 18, 2024

ایڈیلیڈ اسٹیڈیم کے سی ای او نے کوہلی کو اسٹیڈیم میں شادی کی پیشکش کر دی

ایڈیلیڈ اسٹیڈیم کے سی ای او نے کوہلی کو اسٹیڈیم میں شادی کی پیشکش کر دی
December 8, 2017

ایڈیلیڈ (92 نیوز) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکاشرما کی شادی کے آسٹریلیا میں بھی چرچے ،ایڈیلیڈ اوول اسٹیڈیم کے سی ای او نے کوہلی کو ایڈیلیڈ اسٹیڈیم میں شادی کی پیشکش کر دی۔

اسٹار بلے باز ایڈیلیڈ اسٹیڈیم میں آٹھ اننگز میں  89 کی اوسط سے 624 رنز جوڑچکے ہیں ،جس میں تین ٹیسٹ سنچریاں اور ٹی ٹوئنٹی  میں 90 رنز کی شاندار اننگز بھی شامل ہے۔

۔ انوشکا شرما ان دنوں اٹلی میں موجود ہیں اور بھارتی کپتان نے بھی بورڈ سے چھٹیاں لے رکھی ہیں

۔ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کب ہو گی؟قیاس آرئیاں عروج پر ہیں اور پرستار بھی کنفیوژن کا شکار ہیں

شہرہ آفاق کرکٹر سری لنکا کیخلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں ان ایکشن نہیں ہوں گے۔