Friday, April 19, 2024

ایڈیشنل آئی سندھ مشتاق مہر کی ٹرانسفر نہ ہونے پر پی ٹی آئی تحفظات کاشکار

ایڈیشنل آئی سندھ مشتاق مہر کی ٹرانسفر نہ ہونے پر پی ٹی آئی تحفظات کاشکار
June 30, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) سندھ پولیس میں ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر ادارے کے سربراہ سے بھی زیادہ طاقتور ثابت ہو رہی ہیں ۔ الیکشن کی آمد کے ساتھ ہی ادارے کے سربراہ  سمیت تمام بڑے افسران کے تبادلے ہو گئے لیکن ایڈیشنل آئی جی  مشتاق مہر کا تبادلہ نہ کیا جا سکا ۔ دوسری جانب سیاسی جماعتوں کو مشتاق مہر کی ٹرانسفر نہ ہونے پر شدید تحفظات ہیں ، تحریک انصاف نے ایڈیشنل آئی جی کو پی پی کا سہولتکار اور شفاف انتخابات کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دے دیا۔ ڈی جی آئی بی، چاروں پولیس چیفس اور چیف سیکریڑیز  تبدیل ہو گئے مگر ایڈیشنل آئی جی کا تبادلہ نہ ہونا سوالیہ نشان بن گیا ہے، حساس معاملے پر الیکشن کمیشن نے بھی چپ سادھ رکھی ہے۔ تحریک انصاف نے ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر کو پیپلز پارٹی کا سہولت کار قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرادی ہے، درخواست گزار حلیم عادل شیخ نے موقف اپنایا کہ پی پی دور میں تعینات ایڈیشنل آئی جی کی موجودگی میں شفاف انتخابات ممکن نہیں،ایڈیشنل آئی جی کو تبدیل کرکے تحفظات دور کئے جائیں۔