Thursday, April 25, 2024

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا رات گئے کراچی بندرگاہ آئل ایریا ، چائنا پورٹ کادورہ

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا رات گئے کراچی بندرگاہ آئل ایریا ، چائنا پورٹ کادورہ
December 11, 2018
کراچی( 92 نیوز)ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کا رات گئےکراچی بندرگاہ آئل ایریا اورچائناپورٹ کااچانک دورہ کیا ،  کیماڑی، شیریں جناح کالونی اور سی ویو کے راستوں پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ کراچی پولیس چیف نےآئل ایریا کی سکیورٹی کیلئے قائم رینجرز اورایف سی کی چوکیوں کا بھی معائنہ کیا۔رینجرز اور پولیس کی چیک پوسٹوں پر جاکر سکیورٹی امور کی خود نگرانی کی۔ دورے کے دوران کے پی ٹی اور آئل ایریا میں اسٹریٹ لائٹس کی بندش پر کراچی پولیس چیف  نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے پورے علاقے میں سرچ لائٹس اور واچ ٹاورز بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈاکٹرامیرشیخ  نے کراچی بندرگاہ ،آئل ایریا اورچائناپورٹ کےاطراف میں مؤثر سکیورٹی انتظامات کے لیے ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈو اور ایس ایس پیز کااجلاس طلب کرلیاہے۔