Tuesday, April 23, 2024

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ایس پی لانڈھی شعبان علی کیخلاف تحقیقات شروع کر دیں

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ایس پی لانڈھی شعبان علی کیخلاف تحقیقات شروع کر دیں
October 23, 2018
کراچی (92 نیوز) ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹرامیر شیخ ان ایکشن ہو گئے۔ ایس پی لانڈھی شعبان علی کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔ اے آئی جی کراچی نے ایس پی لانڈھی شعبان علی پر قبضہ مافیا کی سرپرستی کی خبروں پر نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی لانڈھی شعبان علی کا فرنٹ مین بھی گرفتار ہوچکا ہے۔ کراچی پولیس آفس کے افسر عدنان بم کی تحقیقات میں بھی شعبان علی کا نام ہے۔ کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے ایس پی لانڈھی کو عہدے سے بھی ہٹا دیا ہے۔