Thursday, April 25, 2024

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی مروہ کے گھر آمد ، والدین سے اظہار افسوس

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی مروہ کے گھر آمد ، والدین سے اظہار افسوس
September 8, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں پانچ سالہ بچی مروہ کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا ۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی مروہ کے گھر آمد ہوئی۔ والدین سے اظہارافسوس کیا اور ملزم کی جلد گرفتاری کا یقین دلایا۔ کراچی کی مروہ انصاف کی منتظر ہے۔ بچی کو زیادتی کے بعد بےدردی سے قتل کرنے والا ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر کچھ افراد کو حراست میں لیا ہوا ہے۔ پوچھ گچھ بھی کی جارہی ہے۔ ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروائے جا رہے ہیں لیکن اب تک ملزم کا تعین نہیں ہو سکا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن پرانی سبزی منڈی کے قریب مروہ کے گھر پہنچے۔ اہلخانہ سے ملاقات کی اور ملزم کی جلد گرفتاری کا یقین دلایا۔ تحریک انصاف کے رہنماوں نے بھی مقتولہ کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ غمزدہ والد نے کہا کہ جو کوئی بھی ملزم ہے اس کوعبرت کا نشان بنایا جائے۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ جب تک متاثرہ خاندان کو انصاف نہیں مل جاتا تحریک انصاف ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے قانونی مشاورت میں مدد پیش کر دی۔ انسانیت سوز واقعہ پر آج بھی  ہر شخص غمگین نظر آیا۔