Friday, March 29, 2024

ایڈیشنل آئی جی امیرشیخ کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

ایڈیشنل آئی جی امیرشیخ کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
March 5, 2019
 کراچی (92 نیوز) ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکیورٹی کے تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا۔ کراچی میں پی ایس ایل کے میچز کیلئے جوش و خروش عروج پر ہے۔ کرکٹرز کی میزبانی کیلئے تمام تر انتظامات مکمل ہو گئے۔ ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کومبنگ آپریشنز جاری ہیں۔ میچز کیلئے 13 ہزار پولیس اہلکار فرائض انجام دیں گے جبکہ سکیورٹی کے 3 حصار بنائے جائیں گے۔ میچز شام 7 بجے شروع ہوں گے، جس کیلئے شہری 2 گھنٹے پہلے اسٹیڈیم پہنچیں ۔ ڈاکٹر امیر شیخ نے کہا کہ سکیورٹی پلان مرتب کر لیا ہے۔ 800 خواتین اہلکار بھی تعینات کی جائیں گی، جبکہ سی سی ٹی وی کیمرے اپ گریڈ کر دیے گئے۔ کراچی پولیس چیف نے بتایا کہ ہوٹل اور تمام روٹس پر اسپیشل برانچ کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔