Sunday, September 8, 2024

ایڈووکیٹ امیر حیدرکا قتل ،پولیس نے وہاں رکنے کی زحمت ہی نہ کی ،سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوزکوموصول

ایڈووکیٹ امیر حیدرکا قتل ،پولیس نے وہاں رکنے کی زحمت ہی نہ کی ،سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوزکوموصول
August 29, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں ایڈووکیٹ امیر حیدر کا دن دہاڑے مصروف سڑک پر قتل پولیس نے رکنے کی زحمت نہ کی، 92نیوز نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی قتل کے خلاف وکلا کا بائیکاٹ اوردھرنا، ڈی جی رینجرز کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں امیر حیدر کو دن دہاڑے مصروف سڑک پر قتل کیا گیا، پولیس موبائل نے رکنے کی زحمت بھی گوارا نہ کی۔ نائنٹی ٹو نیوز نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی،ایڈووکیٹ کے قتل پر وکلانے  عدالتی بائیکاٹ کیا اور ریلی کے بعد دھرنا بھی دیا ۔ وکلا نے ڈی جی رینجرز کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا۔